Pakistan People's Party (PPP) Chairman Bilawal Bhutto Zardari

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ’جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا‘ قرار

eAwazپاکستان

اسلام آباد: فوجی ترجمان کی نیوز کانفرنس کو ’جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنا ناصرف ہر ادارے بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو یہاں انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع سے آئینی کردار کی طرف منتقلی آسان نہیں ہو گی، پاکستانیوں کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، اگر ہم اس راستے پر چلتے رہے تو زمین کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس نے عمران خان کے جھوٹے دعوے اور بیانیے کو واضح طور پر بے نقاب کر دیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے جاری کردہ بیان میں لفظ ’سازش‘ کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، اڈے بھی امریکا نے نہیں بنائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صریحاً جھوٹ بولا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے ذریعے سے اپوزیشن نے ان سے رابطہ لیکن آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا ہے کہ یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے آرمی چیف سے مدد کے لیے رابطہ کیا تھا۔

نیوز سورس ڈان نیوز