کابینہ اجلاس: پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کی حتمی منظوری

eAwazپاکستان

وفاقی کابینہ نے پاک پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کرنے کی با ضابطہ و حتمی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے پاک پی ڈبلیو ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں مختلف اپیلوں میں وفاقی سروس ٹریبونل کے مختلف فیصلوں پر عمل درآمد کی منظوری بھی دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کا بل منظور کر لیا۔

کابینہ کے اجلاس میں فیڈرل لاج دوئم کی پشاور سے الیکشن کمیشن منتقلی کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کو 5 سال کے لیے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری بھی دی گئی۔