Fire in Garment factory

کراچی میں زری فیکٹری کی آگ لگ گئی

eAwazپاکستان

کراچی: چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی جہاں تیار کپڑا موجود تھا، آگ بجھانے کے لیے 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر استعمال کیئے گئے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔آگ لگنے کی اطلاع پر ڈی سی سینٹرل بھی موقع پر پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ آگ پر 2 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد قابو پایا گیا ہے،

اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے فائر ٹینڈرز کے لیے عملہ نہیں ہوتا تھا، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی کوششوں سے اب ہمارے پاس فائر ٹینڈر کا عملہ موجود ہے۔چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایسوسی ایشن (نکاٹی) فاروق کھتوڑا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ تیسرے درجے کی آگ تھی، جو فائر بریگیڈ کی کوششوں سے فوراً بجھا دی گئی۔