اسلام آباد :یورپین میڈیسن ایجنسی نے کورونا کے علاج کے لیے مصنوعی طور پر تیار اینٹی باڈیز کی مارکیٹنگ کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا۔مصنوعی تیار کردہ مونوکلونل اینٹی باڈیز بارہ سال سے زائد عمر کے افراد میں کورونا کے علاج کے لیے استعمال کی جارہی ہیں۔
پاکستان کی ڈاؤ یونیورسٹی نے بھی کورونا سے ٹھیک ہو جانے والے افراد کے خون سے مونوکلونل اینٹی باڈیز بنانا شروع کردی ہیں۔امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے 20 ممالک مصنوعی طور پر مونوکلونل اینٹی باڈیز کے ہنگامی استعمال کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔