وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئےپنجاب بھر سے 8 افرد کو گرفتار کیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ ملزمان ریاستی اداروں اور خاص طور پر فوج کے خلاف مہم چلانے میں ملوث ہیں۔
کریک ڈاؤن کا آغاز سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد کیا گیا۔
ایف آئی اے نے آن لائن مخالف مہم چلانے والوں کو کسی سیاسی جماعت سے منسلک نہیں کیا ہے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ پارٹی اپنے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہراساں کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔
ایک ٹوئٹر میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہراساں کرنے کے عمل کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے یہ درخواست آج (بدھ ) کو ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
نیوز سورس ڈان نیوز