یو این جنرل اسمبلی میں موضوع سیلاب اور موسیماتی تغیرات ہوں گے: پاکستانی مندوب

eAwazپاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم موضوع سیلاب کی تباہ کاری اور موسیماتی تغیر کے مسائل ہوں گے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ یو این سکریٹری جنرل نے پاکستان جا کرعالمی برادری سے امداد کی اپیل کی اور کہا کہ عالمی حدت کی وجہ سے پاکستان میں تباہی آئی، پاکستان کا قصور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یواین سکریٹری جنرل نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کی اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ان کے دورہ پاکستان سے مطمئن ہوں۔

یون این میں پاکستان کے مستقبل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کافی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے، ہرموقعے کو استعمال کر کے امداد جمع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری پہلی ترجیح سیلاب کی تباہ کاری ہے، ہمیں اس کیلئے دنیا سے سپورٹ موبلائز کرنا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پرپوری دنیا کی ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے، عالمی میڈیا میں سیلاب کو بھرپور کوریج دی جارہی ہے، اسپانسر بھی مخلص ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلیف کا سامان دنیا بھر سے آرہا ہے، امریکا نے جو امداد دی ہے، کافی سخاوت کا مظاہرہ کیا ہے، چین اور دیگر دوست ممالک نے بھی بھرپور امداد دی ہے اور امداد متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

یون این جنرل اسمبلی اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے وزیراعظم کے وفد اور پروگرام کے بارے میں حتمی فیصلے ہو رہے ہیں، اجلاس کے موقع پر جو ملاقاتیں ہوں گی اس سے اچھے نتائج نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم موضوع سیلاب کی تباہ کاری اور موسیماتی تغیر کے مسائل ہوں گے، سیلاب کی تباہ کاریوں پرپوری دنیا کی ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے۔