وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزارتِ ہاؤسنگ کی سمری پر رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی جس کے تحت پی ڈبلیو ڈی کو بند (DEFUNT) ادارہ ڈیکلیئر کیا جائے گا۔
کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں مذہبی برداشت یا رواداری کی حکمتِ عملی 2024ء کی منظوری دی جائے گی اور بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری دی جائے گی، یہ دونوں وزارت مذہبی امور کی سمریاں ہیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ای سی سی کے 30 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔