petrol

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

eAwazپاکستان

حکومت نے یکم دسمبر سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 145روپے82 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 142 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ لائٹ ڈیز ل آئل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور مٹی کی تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔