Sri Lankan citizen Priyantha Kumara

پریانتھا قتل کیس: مزید 33 ملزمان کا 17 روزہ ریمانڈ

eAwazپاکستان

اسلام آباد : سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں مزید 33 ملزمان کو اے ٹی سی عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے ملزمان کو 17 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پریانتھا قتل کیس میں 33 ملزمان کو سیالکوٹ سے گوجرانوالہ لایا گیا،

پولیس نے ملزمان کو انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے ملزمان کا 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزمان کو 3 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

پریانتھا قتل کیس میں 52 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں، مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ملزمان کی مجموعی تعداد 85 ہو گئی ہے۔پریانتھا قتل کیس میں 52 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں،

مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میںملزمان کی مجموعی تعداد 85 ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی جس کے بعد پاکستانی حکام کی جانب سے مقتول کی میت کولمبو میں ان کے گھر پہنچائی گئی جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔