وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں میچ دیکھ نہیں سکا کیونکہ میں میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو للچانے کے لیے بڑی بڑی رقوم کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بابراعظم کو مبارکباد جنہوں نے شاندار کیپٹن اننگز کھیل کر اور بیٹنگ کا عمدہ مظاہرہ کر کے پاکستان نے میچ میں بہترین انداز میں واپسی یقینی بنائی۔
انہوں نے اس بہترین کاوش پر پوری ٹیم بالخصوص عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کو بھی مبارکباد دی۔