اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں جس میں ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینٹرل میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 63-اے کے تحت منحرف اراکین اسمبلی کو جمعہ کی دوپہر 12 بجے تک اپنے مؤقف کی وضاحت کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نوٹسز کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی۔
نیوز سورس ڈان نیوز