پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا جس میں انہوں کہا کہ وہ قوم سے خطاب کریں گے ،قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔‘