14 storey Cruise liner ship

چودہ منزلہ اور 1400 کمروں پر مشتمل محل نما ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔

eAwazپاکستان

رپورٹس کے مطابق 14 منزلہ محل نما بحری جہاز میں چودہ سو کمرے ہیں جبکہ اس میں 7 اسٹار ہوٹل ، شاپنگ مال ،گیپمنگ زون اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق شپ بریکنگ کیلئے خریدے جانے والے جہاز کو تفریح گاہ بنانے کا امکان ہے ۔پورٹس کے مطابق 56ہزار 800 ٹن کا بحری جہاز 1992 میں متعارف کرایا گیا تھا جسے اطالوی جہاز سازوں نے بنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی نجی کمپنی نے بحری جہاز کو شپ بریکنگ کے لیے خریدا، تاہم اب اسے ہوٹل یا کروز کے لیے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز ہونےوالے اس کروز شپ کو پورٹ گرینڈ کے قریب لنگر انداز کرنے کا مطالبہ کردیا ۔