Canada barred its citizens from traveling to Pakistan unnecessarily

کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں غیرضروری سفر سے روک دیا

eAwazپاکستان

ٹورنٹو: کینیڈا نے اپنے شہریوں کو کراچی سمیت پاکستان کے بعض مقامات کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری میں پاکستان میں موجود شہریوں کو احتیاط برتنے کا کہا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کینیڈین شہری غیر متوقع سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر پاکستان میں احتیاط کریں۔

کینیڈا کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکیوں کے لیے ہر طرح سے پرامن ملک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرملکیوں کے لیے دہشت گردی کا خطرہ نہیں، کینیڈا نے اپنی ٹریول ایڈوائزری کے اجراء سے قبل یا بعد میں پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ایسا کوئی ایشو نہیں جو کینیڈین کے ساتھ ہو یا انہیں سیکیورٹی کی ضرورت ہو۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام فرقے اور مکاتب فکر خوش دلی سے زندگی گزار رہے ہیں۔