سڈنی : آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے اس وقت بہت چیزیں چل رہی ہیں۔ایک بیان میں جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ بیک گراؤنڈ میں کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن دورے کے حوالے سے کام کر رہی ہیں، کھلاڑیوں کی طرف سے بہت زیادہ اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے یقینی طور پر بعض تحفظات بھی ہوں گے ،اگر کچھ کھلاڑی ٹور پر نہیں جاتے تو یہ میرے لئے حیران کن بات نہیں ہو گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں یہ مناسب بات ہے لوگ اپنی فیملیز سے بات چیت کریں گے، بات چیت کے بعد وہ اگر فیصلہ کرتے ہیں تو ہر کوئی اس کا احترام کرتا ہے۔
خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔