Website censorship in Pakistan

پاکستان میں داخلی انتشار پیدا کرنے کے الزام میں 750ویب سائٹس بند 

eAwazپاکستان

اسلام آباد : پاکستان نے اندرونی طار پر انتشار پیدا کرنے اور شرپسندی پھیلانے کے الزام میں 750ویب سائٹس پر پابندی لگا دی ہے ، وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  اس عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قوم کو تقسیم کر کے منظم تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ملتان کے ضلع کونسل ہال میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے 43 ویں حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یگانگت، اخوت، یکجہتی اور برداشت کا پیغام آگے پہنچانا بہت ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ منفی خبر کی پہلے تحقیق کرنی چاہیئے پھر بہتر منصوبہ بندی کرنی چاہیئے۔ اس وقت ہمارا خطہ نازک دور سے گزر رہا ہے، اس وقت ہائبرڈ وار ہے، انداز بدل گئے ہیں۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز مخصوص دنوں میں آتی ہیں، جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔