آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں جگا بنا لی

eAwazکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے 147 رنز کا ہدف 15 گیندیں پہلے پورا کر کے ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر لیا۔

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ویسٹ انڈیز بیٹر برینڈن کنگ 48 گیندوں پر 62 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔