آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

eAwazکھیل

آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے جب کہ کپتان پیٹ کمنز کے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا امکان ہے۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی جارج بیلی کا کہنا ہےکہ پیٹ کمنز کی فٹنس بہتر ہو رہی ہے اور وہ ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میں دستیاب ہوسکتے ہیں۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتے سے برسبین میں شروع ہوگا، اسکاٹ بولینڈ، مائیکل نیسر اور لانس مورس کو ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔