واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ فائنل کے علاوہ کوئی میچ نہيں ہاری، لیگ میچز میں 3 جیتے اور 2 ڈرا ہوئے جبکہ 13 سال کے انتظار کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوئی۔
قومی ٹیم ٹورنامنٹ فائنل کے علاوہ کوئی میچ نہيں ہاری، لیگ میچز میں 3 جیتے اور 2 ڈرا ہوئے جبکہ 13 سال کے انتظار کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوئی۔
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی بول اُٹھے۔
گزشتہ روز اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں پنالٹی شوٹ پر شکست منہ دیکھنا پڑا، تاہم مقررہ وقت تک دونوں نے ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور میچ 2-2 سے برابر رہا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو جاپان نے 4-1 سے شکست دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لکھا کہ اپنی ہاکی ٹیم پر بے حد فخر ہے، ہاکی ٹیم نے محدود وسائل میں شاندار پرفارمنس دی، ان کی سپورٹ جاری رکھیں، یہ ضرور ٹرافی جیتیں گے۔
شاہین آفریدی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، فائنل میں آخری وقت تک لڑی، اس کارکردگی پر ٹیم ہماری مکمل سپورٹ کی مستحق ہے، آئیے سب مل کر پاکستان اسپورٹس کیلئے مل کر کام کریں۔