England reached the final of the T20 World Cup by defeating Sri Lanka

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کو شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

eAwazکھیل

آئی سی سی : انگلش بلے باز جوز بٹلر نے ایونٹ کی پہلی سنچری بناڈالی

انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

شارجہ میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگش ٹیم کی ابتدائی 3 وکٹیں 35 رنز پر ہی گرگئیں، اوپننگ بلے باز جیسن روئے صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ڈیوڈ ملان 6 اور جونی بریسٹو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

کپتان ایون مورگن نے 40 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انگلینڈ کے دوسرے اوپننگ بلے باز جوز بٹلر نے جارحانہ انداز میں اپنا کھیل جاری رکھتے ہوئے ایونٹ کی پہلی سنچری بناڈالی۔ بٹلر نے 67 گیندوں پر 101 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔