انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں آج بیٹر عامر جمال ڈیبیو کریں گے۔
عامر جمال نے کہا ہے کہ بہت خوشی ہے، خوشی کے باعث میں بول بھی نہیں پارہا۔ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ مبارک ہو آپ آج میچ کھیل رہے ہیں۔
عامر جمال نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے بتانے پر میری کیفیت ایسی تھی کہ رونا شروع کردوں۔
ثقلین مشتاق کے پوچھنے پر بتایا کہ جو بھی اس وقت ضرورت ہوگی اس کے مطابق کھیلوں گا، کپتان بابر اعظم کے ساتھ جو بھی پلان بنے گا اسی کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک پہنچنے کے لئے بہت کوشش اور محنت کی ۔ انڈر19 کی طرف سے بھی کھیلا چکا ہوں
عامر جمال نے کہا کہ میں نے کبھی بھی سخت محنت پر کمپرومائز نہیں کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں کی سیریز اس وقت 2-2 سے برابر ہے۔
سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے دونوں ٹیمیں آج لاہور میں پانچواں ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی۔