پاکستان کے 12 ایتھلیٹس کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سالیڈیریٹی نے اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی او سی نے سمر اولمپکس گیمز پیرس کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسکالرشپ پانے والوں میں جیولین تھرور ارشد ندیم، خاتون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد و دیگر شامل ہیں۔
اسکالر شپ کے لیے سوئمنگ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس اور شوٹنگ کے کھلاڑی بھی حقدار قرار پائے ہیں۔
آئی او سی کے ا سکالر شپ پروگرام کے تحت ایتھلیٹس کو تیاریوں کے سلسلے میں بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
اولمپکس کی تیاری کے لیے ہر ایتھلیٹ کو 650 ڈالر (آج کے حساب سے1لاکھ 21 ہزار 582 روپے) ماہانہ دیے جائیں گے۔
اسکالر شپ کے حقدار دیگر کھلاڑیوں میں عثمان چاند، گلفام جوزف، انا ابتسام، کشمالہ طلعت، رسم گل، جہاں آرا نبی، پرنیا زمان خان، محمد نوح دستگیر بٹ شامل ہیں۔
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ایتھلیٹس کی اسکالر شپ کے لیے آئی او سی کو درخواست کی تھی، جو اب قبول کرلی گئی ہے۔
نیوز سورس جنگ نیوز