کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دورہ بھارت کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ستمبر میں بھارت میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، بھارت کے دورے کے بعد ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور بھارت کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹم ڈیوڈ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مچل سویپسن اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے دورہ بھارت میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کی جگہ کیمرون گرین بھارت جائیں گے۔