آسٹر یلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ میں ہونے والے میچز میں بھارت گرین شرٹ کو شکست دے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریویو میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ دوسری ٹیموں سے بہتر ہے، مجھے اسی لیے لگتا ہے کہ بھارت ایشیاء کپ جیتے گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا، لیکن فتح بھارت کو ملے گی۔
رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں، میں بھارت کے ساتھ ہوں۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاء کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ٹورنامنٹ میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز ہونے کا امکان ہے۔
شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔