Ashes series Australia's position stable

ایشیز سیریز آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

eAwazکھیل

ایشیز سیریز آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم
سڈنی: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ایشیزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ آسٹریلیا نے دن کے اختتام تک انگلینڈ کے 147 کے جواب میں 7 وکٹ پر 343 رنز لیے ہیں اور مہمان ٹیم پر 196 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسرے دن آسٹریلوی اوپنر مارکس ہیرس 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور مانس لبوشین نے 156 رنز کی شراکت بنائی، لبوشین 74 اور وارنر 94 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ اسٹیو اسمتھ 12، کیمرون گرین صفر اور الیکس کیری 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 112 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔