بابر اعظم کا ایک اور قومی اعزاز، اس مرتبہ یوسف کو پیچھے چھوڑا

eAwazکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، انہوں نے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے 105 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے کیریئر کی 16ویں سنچری اسکور کی۔

وہ محمد یوسف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے پلیئرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

خیال رہے کہ لیجنڈری سعید انور 20 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انہیں کرکٹ سے علیحدہ ہوئے تقریباً 19 سال کا عرصہ گزرچکا ہے۔

ریکارڈ ساز بلے باز محمد یوسف نے ون ڈے فارمیٹ میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بابر اعظم نے 84ویں اننگز میں 16ویں سنچری اسکور کی۔ یوں وہ کم سے کم اننگز میں 16 سنچری بنانے والے پلیئر بھی بن گئے۔

بطور کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کو مزید بڑھادیا، اب وہ پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے۔

بابر اعظم کیریئر میں سنچریوں کی سب سے زیادہ اوسط کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔

ان کے کیریئر میں سنچریوں کی اوسط 19.04 ہے جو کم از کم 30 اننگز بیٹنگ کرنے والے تمام بیٹرز میں سب سے بہترین ہے۔