Babar Azam's mother

بابر اعظم کی والدہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں

eAwazکھیل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں۔ اس حوالے سے بابر اعظم کے مینجر نے سوشل میڈیا پر کپتان کے مداحوں کو خوشخبری دی۔اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بابر اعظم کے والدین کے ساتھ اُن کی تصویر شیئر کی۔انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے بتایا کہ ’الحمداللّٰہ، کپتان بابر اعظم کی والدہ گھر پر ہیں اور آپ کی دعاؤں سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم بحیثیت خاندان، نیک دعاؤں اور محبتوں کے لیے آپ سب کے شُکر گزار ہیں۔‘ کپتان بابر اعظم کے والد نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاک بھارت میچ کے دوران بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں، وہ بیٹے کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم اس لیے گئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے۔

بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ کچھ سچ قوم کو معلوم ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو مبارک ہو، پاکستان کی تینوں جیت پر ہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا، پاک بھارت میچ والے دن بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں اور اُن کا آپریشن ہوا تھا۔اعظم صدیقی نے مزید کہا کہ بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچز کھیلا۔