باکسر عامر خان کا فلسطینیوں کے لیے خطیر رقم کا عطیہ

eAwazکھیل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے فلسطینی عوام کے لیے خطیر رقم کا عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔

باکسر عامرخان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر 50 ہزار پاؤنڈ عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے اور اس مہم میں شامل ہونے والے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

باکسر عامرخان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حالات پریشان کن ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور انہیں اذیتیں دی جارہی ہیں، میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔

 خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے شیلنگ کرکے قبلہ اول آنے والے 17 نمازیوں کو زخمی کردیا۔

 اس سے قبل بھی بے لگام اسرائیلی فورسز نے 152 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں زخمی کیا گیا تھا۔

 دوسری جانب بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف فسلطینی مسلم رہنما متحرک ہوگئے ہیں۔