برسبین ٹیسٹ ویسٹ انڈین بولر کے ری ایکشن کی وجہ سے یادگار بن گیا

eAwazکھیل

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کا آؤٹ ہونا ویسٹ انڈین بولر کے ری ایکشن کی وجہ سے یادگار بن گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے پر ویسٹ انڈیز کے بولر کیون سنکلیئر نے منفرد انداز میں جشن منایا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کیون سنکلیئر کی گیند پر عثمان خواجہ کیچ آؤٹ ہوئے۔ پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر کیون کی خوشی منانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اسپنر کیون سنکلیئر نے 75 پر بیٹنگ کرنے والے آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو کیچ آؤٹ کیا اور جشن مناتے ہوئے انہوں نے حیران کن طور پر ہوا میں قلابازیاں لگا کر جشن منایا۔

https://x.com/AussiesArmy/status/1750829569500942345?s=20

ویسٹ انڈیز کے بولر کی جانب سے منفرد انداز میں جشن بنانے پر گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین کرکٹ نے کافی انجوائے کیا۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈکلیئر کر دی۔

ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 13 رنز بنا لیے۔ ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف 35 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔