بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 81 رنز درکار

eAwazکھیل

کرائسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنالیے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پاکستان بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 22، شان مسعود 31، حید علی 6، افتحار احمد 13 رنز بناسکے۔

تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ سہ ملکی سیریز گذشتہ تین برسوں میں آئی سی سی کے کرکٹ کھیلنے والے فُل ممبرز کے مابین پہلی سیریز ہے۔

رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز تینوں ٹیموں کو ایونٹ کی بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 15 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 13 مرتبہ پاکستان کامیاب ہوا جبکہ 2 مرتبہ بنگلہ دیش نے فتح حاصل کر رکھی ہے۔