بگ بیش لیگ نے ڈرافٹ سسٹم اپنالیا

eAwazکھیل

بگ بیش لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈرافٹ سسٹم اپنا لیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیزن 23-2022 کے لیے اب ایک طریقے کے تحت کھلاڑی منتخب کیےجائیں گے۔

کھلاڑیوں کی کیٹگریز پلاٹینم سے برانز تک ہوں گی، معاوضوں کے بارے میں ابھی نہیں بتایا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ کی تاریخوں اور پک آرڈر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا مزید کہنا ہے کہ دنیا میں نئی متعارف کرائی جانیوالی لیگز سے بی بی ایل کو طریقہ کار تبدیل کرنا پڑا ہے۔