آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔
آسٹریلوی میڈیا نے بتایا کہ بی بی ایل کے گزشتہ سیزن میں بھی تینوں کرکٹرز کی بات چیت ہوئی تھی۔
لیگ کے 12 ویں ایڈیشن میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ایکشن میں نظر آسکتے ہیں جبکہ حارث رؤف اور شاداب خان گزشتہ سیزن کھیلنے کے باوجود ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرایا گیا ہے۔
بی بی ایل کا ڈرافٹ 28 اگست کو ہوگا، جبکہ لیگ 13 دسمبر کو شروع ہوگی۔