Big Bash League, Hobart picks Shadab,

بگ بیش لیگ: ہوبارٹ نے شاداب کو پک کر لیا، کتنا معاوضہ ملے گا؟

eAwazکھیل

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

بگ بیش لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ کے مطابق شاداب خان کو ہوبارٹ ہوریکینز نے پک کیا ہے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر کو ہوبارٹ ہوریکینز نے پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا ہے۔

بیگ بیش لیگ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑی کا معاوضہ ایک لاکھ 92 ہزار پاؤنڈ ہے۔

خیال رہے کہ بگ بیش لیگ میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرایا گیا ہے جس میں پاکستان کے بھی کئی کھلاڑی شامل ہیں۔