Secretary PHF Asif Bajwa

بھارت میں کھیلنے کا کھلاڑیوں پر یقینی طور پر دباو ہو گا، آصف باجوہ

eAwazکھیل

اسلام آباد: بھارت میں ہونے والے جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن ، کوچز اور کھلاڑی بغیر دباو کے کھیلنے کے لیے پر عزم ہیں۔جو نئیر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں ہیں ، پاکستان ٹیم کو بھارت کے ویزے اور حکومت کی جانب سے این او سی مل چکا ہے ۔

سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا کہ جونئیر کھلاڑی پہلی مرتبہ بڑا ایونٹ کھیل رہے ہیں ، مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی دباو کو حاوی نہیں کریں گے ، اچھا کھیلیں گے ۔ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کے لیے ذہنی طور پر تیار کیا ہے۔

کپتان رانا وحید نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے دنیا کی ہر ٹیم متاثر ہوئی ہے، انٹر نیشنل مقابلے نہیں ہو ئے۔نائب کپتان معین شکیل نے کہا کہ ہم بھارت میں کھیلنے کے لیے متحرک ہیں، اچھا کھیلیں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ہفتے کو بھارت روانہ ہو گی، جہاں 24 نومبر سے بھوبنیشور میں جونئیر ہاکی ورلڈ کپ شروع ہو گا۔