بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نےبابر اعظم سے متعلق پیشکوئی کی ہے کہ وہ تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بن سکتے ہیں۔
دنیش کارتک نے آئی سی سی ریویو میں بابر اعظم کے نئی تاریخ رقم کرنے کے بارے میں کہا کہ بابر اعظم سو فیصد تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ہائی کوالٹی پلیئر ہیں وہ اس وقت اپنی بلندی پر ہیں، تینوں فارمیٹ میں وہ شاندار ہیں، ابھی ان کو کئی ٹیسٹ میچز ملنے والے ہیں۔
دنیشن کارتک کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میں پوٹینشل ہے میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں، بابر ٹیسٹ کے فیبلوس فائیو میں شامل ہونے کی تمام صلاحیتیں رکھتے ہیں۔
بھارتی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم اسپیشل پلیئر ہیں ان کا توازن اور بال کو مارنا اچھا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت ٹیسٹ میں پانچویں جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر ہیں۔