دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی 2 وکٹیں 19 رنز پر گرگئیں

eAwazکھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں پاکستان کی دو وکٹیں صرف 19 رنز پر گرگئیں۔

اوپنر عبداللہ شفیق 7 رنز بناکر جب کہ کپتان شان مسعود 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، دونوں وکٹیں انگلش بولر جیک لیچ نے حاصل کیں۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے ، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں ۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی۔