دوسرا ٹیسٹ: 319 کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ
کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 277 رنز پر ڈکلیئرکردی، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 319 رنز کا ہدف ملا ہے۔
نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 318 رنز کی مجموعی سبقت حاصل کرنے کے بعد اننگز ڈکلیئر کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریسویل 74، ٹام بلینڈل 74 ، ٹام لیتھم 62 اور کین ولیمسن 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کوئی رن بنائے دو وکٹیں گنوادی ہیں۔
پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
پاکستانی کی دوسری وکٹ بھی صفر پر ہی گری جب نائٹ واچ مین میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے اش سودھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
کھیل ختم ہوا تو امام الحق صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔
دوسرا ٹیسٹ: 319 کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ
پاکستان کی پہلی اننگز
کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 407 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 124 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ ابرار احمد نے ابھی اپنا کھاتا کھولنا تھا۔
سعود شکیل نے اش سودی نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر سنگل لیکر ابرار احمد کو دیا لیکن ابرار پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، اس طرح پاکستانی ٹیم 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 41 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کےاش سودی اور اعجاز پٹیل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤدی، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، پاکستان کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 408 رنز پر آؤٹ ہو گئی
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ امام الحق نے 83 اور سرفراز احمد نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔