برمنگھم: دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے 183 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 19.2 اوورز میں 160 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، محمد رضوان صفر جبکہ صائم ایوب صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
فخر زمان نے 45 اور بابراعظم نے 32 رنز بنائے، افتخار 23 ، عماد وسیم 22 اور اعظم خان 11 رنز بناسکے۔
انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلی نے 3، معین علی اور جوفر آرچر نے 2، 2 ، کرس جورڈن ، عادل رشید اور لیام لیونگ اسٹون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
انگلش کپتان جوز بٹلر نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 37، جونی بیرسٹو 21 اور فل سالٹ 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
چار میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔
اسکواڈ:
انگلینڈ: جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لِیونگسٹن، کرس جورڈن، جوفرا آرچر، عادل راشد، ریس ٹوپلی
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر