رونالڈو، میسی دوستانہ میچ: خصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی

eAwazکھیل

رونالڈو، میسی دوستانہ میچ: خصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی

کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان کھیلے جانے والے دوستانہ میچ کے خصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کو دیکھنے کے لیے ایک خصوصی ٹکٹ کی بولی لگائی ہے، اس خصوصی ٹکٹ کی قیمت اب تک 10 ملین ریال یعنی 2.66 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

میچ کے اس خصوصی ٹکٹ کی بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی۔

اس خصوصی ٹکٹ کے خریدار کو دوستانہ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں شرکت کرنے، ڈریسنگ روم میں داخل ہونے، کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ملنے کا موقع بھی ملے گا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دسمبر 2020ء کے بعد اب ریاض میں 19 جنوری کو پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

اس دوستانہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو النصر کلب جبکہ لیونل میسی پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کی جانب سے کھیلیں گے۔