Real Madrid wins Spanish Football League title

ریال میڈرڈ نےاسپینش فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

eAwazکھیل

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نےجیت لیا۔

رپورٹس کے مطابق فاتح ٹیم نے اسپانیول کو چار-صفر سے شکست دی، ریال میڈرڈ نے 35 ویں بار لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے ابھی 3 راؤنڈ باقی ہیں لیکن ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود سیویا کی ٹیم سے 17 پوائنٹس آگے ہونے کے سبب ٹرافی ریال میڈرڈ کے نام ہوگئی۔

 ادھر انگلش پریمئر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ، چیلسی کا میچ 1،1گول سے برابر ریا

واضح رہے کہ اسپینش فٹ بال لیگ کے تمام میچز پاکستان میں جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔