دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، حالیہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے صدر سارو گنگولی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال داخل ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
سچن ٹنڈولکر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی تھی کہ ’انہوں نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘