Sarfraz fine batting Quetta Galaditor beat Islamabad United in PSL 7

سرفراز کی عمدہ بیٹنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

eAwazکھیل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا تاہم 48 کے مجموعی رنز پر پہلی وکٹ گری اور رحمان اللہ گرباز 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم الیکس ہیلز اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

دونوں بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقرر اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

الیکس ہیلز 62 اور فہیم اشرف 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے شاہد آفریدی اور جیمز فالکنر نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔