Australian cricketer Steve Smith

سر کے بَل گرنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا پیغام

eAwazکھیل

کولمبو : دورۂ پاکستان کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجری کے بعد اپنی خیریت بتاتے پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ، میرا سر ٹھیک ہے، اور مزید بھی جلد بہتر ہوجائے گا۔‘ گزشتہ روز آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں باؤنڈری پر کیچ کرنے کی کوشش میں سر کے بل گرے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ 5 میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں لیکن وہ دورۂ پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 24 برس بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا وہی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایشیز سیریز میں حصہ لیا ۔