پاکستان کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی ڈبل سنچری بنائی اور اس طرح وہ کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔
ڈربی میں سسیکس کے خلاف میچ میں جب پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو ڈربی شائر نے مجموعی طور پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 327 بنالیے تھے جبکہ 32 سالہ بائیں ہاتھ کے اسٹائلش بلے باز شان مسعود 201 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔
پاکستانی اسٹار بلے باز شان مسعود نے 271 گیندوں پر 22 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنائے ہیں۔
نیوز سورس ڈان نیوز
https://twitter.com/DerbyshireCCC/status/1514650814664654850?s=20&t=Qa-GSmqCFNMG4MndW3asWwa