شاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ میں جموں جانباز کو جوائن کرلیا

eAwazکھیل

شاہد خان آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی نئی فرنچائز جموں جانباز کو جوائن کرلیا۔

جموں جانباز جوائن کرنے کے بعد شاہد آفریدی نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے لیے جنون اور عشق ہونا چاہیے، کرکٹ لیگز کھیل سکتا ہوں مگر ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمر درد ایکسر سائز سے ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہوں تاکہ سرجری نہ کروانی پڑے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں بیٹنگ کروں گا، اس لیگ میں دو چار میچز ہی کھیل سکتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورا ٹورنامنٹ کھیلنا فٹنس کی وجہ سے ممکن نہیں ہوگا۔

قومی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے پلیئرز کے لیے کوچنگ نہیں مینجمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوچنگ انڈر 19 تک ہوتی ہے، قومی ٹیم میں پرفارمنس دکھانی ہوتی ہے۔