Shahid Afridi also spoke for Yasin Malik

شاہد آفریدی کا حریت رہنما یاسین ملک کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام

eAwazکھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حریت رہنما یاسین ملک کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’بھارت کی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نہیں روکیں گے۔

سابق کرکٹر نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری رہنماؤں کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی ٹرائلز کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ بھارت کی خصوصی عدالت ان پر بغاوت، وطن دشمنی، دہشت گردی کے لیے رقوم حاصل کرنے اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کی فرد جرم 19 مئی کو عائد کر چکی ہے جس میں یاسین ملک کو آج عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

س سے قبل 10 مئی کوآن لائن سماعت کے دوران یاسین ملک نے کہا تھا کہ مجھے بھارت میں عدل و انصاف کی کوئی توقع نہیں اس لیے میں کیس کی پیروی نہیں کروں گا۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ میں کشمیر کی آزادی کے لیے اسی طرح پرامن جدوجہد کر رہا ہوں جس طرح گاندھی، قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور بھگت سنگھ نے آزادی کی جدوجہد کی تھی۔