Shakib Al Hasan became the highest wicket-taker in T20I

شکیب الحسن ٹی 20میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

eAwazکھیل

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولر شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے، یہ کارنامہ انہوں نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سرانجام دیا۔

چونتیس سالہ شکیب الحسن نے مسقط میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں 17 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں لاستھ ملنگا کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔شکیب نے 89 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 108 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ لاستھ ملنگا کی ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی تعداد 107 تھی۔

موجودہ ورلڈ کپ میں شریک پلیئرز میں شکیب کے ریکارڈ کے قریب ترین نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ہیں جنہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 99 وکٹیں حاصل کیں جبکہ افغانستان کے راشد خان کی مجموعی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 95 ہے۔