غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اولمپیئن طلحہ طالب سمیت دو پاکستانی ویٹ لفٹرز کے انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) کے ڈوپ ٹیسٹ میں نمونے مثبت آ گئے ہیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ڈان کو بتایا کہ ان کے پاس اس پیش رفت کے حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات نہیں ہیں جبکہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے اس بارے میں کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔
رپورٹس کے مطابق حال ہی میں انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ساتھ مل کر چار پاکستانی ویٹ لفٹرز کے نمونوں کے لیے ٹیسٹ کیے۔