فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل

eAwazکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔

شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل ڈربن میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عبور کیا۔ وہ مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100، 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

شاہین نے ون ڈے کرکٹ میں 112 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور شاداب خان بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔