FIFA World Cup 2022 France reached the semi-finals after defeating England

فرانس انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

eAwazکھیل

فرانس انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فیفا ورلڈکپ 2022 کے آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے 2 جارحانہ گول کرکے انگلینڈ کو شکست دیدی، میچ پر پوری طرح حاوی رہنے کے بعد فرانس نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں سابق چیمپیئن فرانس نے انگلینڈ کی ٹیم پر پریشر بڑھائے رکھا۔

فرانس کو میچ کے 17ویں منٹ میں اوریلین ٹشوامینی نے گول کرکے برتری دلائی، جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں اولیویئر گِیروڈ نے 78 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے فرانس کی فتح کو یقینی بنایا۔

انگلینڈ کی جانب سے واحد گول کپتان ہیری کین نے 54 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا۔

میچ میں انگلینڈ کو پینلٹی کک کا ایک اور موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھاسکا، دوسرا گول کرنے میں ناکامی پر انگلینڈ مقابلے سے باہر ہوگیا۔